18 نومبر، 2021، 12:12 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84546628
T T
0 Persons
ایرانی خواتین کی قومی تیراندازی ٹیم نے ایشین مقابلوں کی دوسری پوزیشن جیت لی

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی قومی تیراندازی ٹیم نےتھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا اور مکس کمپاؤنڈ ٹیم نے بھی ان مقابلوں کی تیسری پوزیشن جیت لی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی قومی کمپاؤنڈ ٹیم  شمول "گیسا بایبوردی"، "راحلہ فارسی" اور "کوثر خشنودی کیا" نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین مقابلوں کے فائنل میچ میں جنوبی کوریا کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 229-235 نتیجے سے  شکست کھا کر ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

نیز ایرانی مکس کمپاؤنڈ ٹیم بشمول "گیسا بایبوری" اور "امیر کاظم پور" نے بھی درجہ بندی کے مرحلے میں قازقستان کیخلاف میچ میں 154-154کے نتیجے سے برابر ہونے کے بعد اس ٹیم کیخلاف سنہری تیر میں کامیابی حاصل کی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشین مقابلوں کا 14 نومبر سے تھائی لینڈ میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .